ظہیر آباد 22 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منڈل پرجا پریشد ظہیر آباد کے انتخابات کے ضمن میں پرچہ نامزدگی کے ادخال کی آخری تاریخ تک جملہ 151 پرچہ جات نامزدگی داخل کی گئیں ۔ جن میں کانگریس کے امیدواروں کی جانب سے داخل کردہ 61،تلگودیشم کے 44، ٹی آر ایس کے 11، بی جے پی کے 7،ایم آ:ی ایم کے 5،وائی ایس آر سی پی کے 5 ، بی ایس پی کا 1،آزاد امیدواروں کی داخل کردہ 15 پرچہ جات نامزدگی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 13 پرچہ جات نامزدگی حلقہ منڈل پریشد بڑدی پار سے اور سب سے کم 2پرچہ جات نامزدگی حلقہ جات انی گنٹہ،علی پور II اور گوپن پلی سے داخل کی گئیں۔ حلقہ واری سطح پر داخل کردہ پرچہ جات نامزدگی کی تعداد اس طرح سے ہے۔ حلقہ انگلور سے 7 ،حلقہ چنا حیدرآباد I سے 3،حلقہ چنا حیدرآباد II سے 5 ،حلقہ علی پور I سے 5،حلقہ علی پور II سے 2،حلقہ چراع پلی سے 6 ،حلقہ دھناسری سے 4،حلقہ ہنگیلی سے 8،حلقہ ہوتی کے سے 6 ،حلقہ ہوتی بی سے 5،حلقہ کتور بی سے 4،حلقہ ملچلمہ سے 3 ،حلقہ منا پور سے 7 ،حلقہ انی گنٹہ سے 2 ، حلقہ گڈ گیار پلی سے 5،حلقہ گوپن پلی سے 7 ،حلقہ گڈ پلی سے 2 ،حلقہ مگڑم پلی I سے 5، حلقہ مگڑم پلی II سے 6 ،حلقہ پستا پور سے 9 ،حلقہ رنجہولی I سے 7 ،حلقہ گنجہول II سے4،حلقہ شیخا پور سے 3،حلقہ ستوار سے 6 اور حلقہ وٹھونائیک تانڈہ سے 5 پرچہ جات نامزدگی داخل کی گئیں۔ سب سے زیادہ پرچہ جات نامزدگی ،ادخال کے آخری دن داخل کی گئیں۔ پرچہ جات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 24 مارچ مقرر ہے۔ اسی روز شام تک انتخابات میں حصہ لینے والوں کی حقیقی تعداد معلوم ہوجائے گی اور انہیں نشانات بھی الاٹ کردیئے جائیں گے۔ تاریخ رائے دہی 6 اپریل 7 بجے صبح تا 5 بجے شام مقرر ہے جبکہ رائے شماری 8 اپریل کو منعقد ہوگی۔