ظہیرآباد /26 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل پرجا پریشد ظہیرآباد کے 6 اپریل کو منعقد شدنی انتخابات میں جملہ 98 امیدوار انتخابی اکھاڑے میںمقابلہ آرائی کیلئے موجود رہیں گے ۔جن میں کانگریس کے 28 تلگودیشم کے 24 ٹی آر ایس کے 10 ، بی جے پی کے 5 ، بی ایس پی کے 2 ، سی پی آئی ایم کے 4 ، ایم آئی ایم کے 6 ،وائی ایس آر سی پی کے 2 اور 17 آزاد امیدوار شامل ہیں ۔ مجوزہ منڈل پریشد کے جملہ 8 حلقہ جات انی گنٹہ ، گڈگیارپلی ، ہوتی کے ، ہگیلی ، جھاڑی ملکاپور ، رنجہول II ، شیخاپور اور وٹھو نائیک تانڈہ میں دو رخی مقابلے منعقد ہوں گے جبکہ دیگر 8 حلقہ جات انگول ، چنا ، حیدرآباد II ،دھناسری ، گوپنپلی ، گڈپلی ، منچلمہ ، مکڑم پلی II، پستاپور میں سہ رخی مقابلے 6 حلقہ جات چراغ پلی ، ہوتی بی، کتور بی ، مناپور ، مگڑم پلی I ، ستوار میں چار رخی مقابلے 3 حلقہ جات علی پور I ، چنا حیدرآباد I، قاسم پور میں پانچ رخی مقابلے 3 حلقہ جات علی پور II رنجہول I میں چھ رخی مقابلے اور ایک حلقہ بر ڈی پاڑ میں سات رخی مقابلے منعقد ہوں گے ۔28 رکنی منڈل پریشد کے انتخابات میں 21 مسلم امیدوار بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔