منڈل پریشدوں کے انتخابات

یلا ریڈی ۔ یکم جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلا ریڈی حلقہ کے چھ منڈلوں میں ZPTC کے تمام مقامات پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب 4 جولائی کو تمام منڈل پریشد صدور کو ٹی آر ایس کے حق میں بنانے کی کثرت میں لگی ہیں۔ حلقہ یلا ریڈی کے چھ منڈلوں میں MPTC-84 مقامات میں سے 49 پر ٹی آر ایس کے قبضہ میں رہے اور کانگریس صرف 12 ، بی جے پی 12 ، تلگو دیشم 4 ، لوک ستہ کو ایک MPTC مقام پر کامیابی نصیب ہوئی تھی جبکہ آزاد امیدوار چھ مقامات پر کامیاب رہے ۔ ٹی آر ایس پا رٹی یلا ریڈی ، لنگم پیٹ ، گندھاری ، ناگی ریڈی پیٹ ، سداشیو نگر ، منڈلوں میں مکمل سبقت حاصل کی لیکن تاڑوائی منڈل میں ٹی آر ایس نے 14 MPTC میں سے صرف 5 پر کامیاب رہی اور بی جے پی بھی 5 پر کامیاب ہے۔ آزاد تین اور لوک ستہ ایک پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اب اس حلقہ سے ٹی آر ایس رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے ٹی آر ایس سے کامیابی حاصل کرنے پر تمام منڈل پریشدوں پر گلابی جھنڈا لہرانے میں لگے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یلار یڈی MPP کیلئے مسٹر گنگا دھر لنگم پیٹ MPP ، آسیہ بیگم ، سدا شیو نگر MPP ، شٹی لتا ، گندھاری MPP ۔ ومیر یشودا بائی ، تاڑوائی Mpp بسنتا اور ناگی ریڈی پیٹ MPP عہدہ کیلئے روشماں کو منتخب کئے ج انے کی توقع ہے ۔ دو ماہ سے زائد دنوں کا عرصہ گزرنے کے بعد منڈل پریشد صدر کا عہدہ پر انتخابات ہونے کو ہیں جو 4 جولائی کو مکمل کرلئے جائیں گے۔