منڈل پرجا پریشد صدر کستوربا اسکول کا دورہ

پٹلم ۔30جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل پرجا پریشد صدر مسٹر رجنی کانت ریڈی ‘ نائب صدر مسٹر نرسا گوڑ ‘ ایم پی ٹی سیز ‘ معاون رکن جناب شیخ کریم ‘ زیڈ پی ٹی سی مسٹر پرتاپ ریڈی کستوربا اسکول و ہاسٹل کا اچانک دورہ کرتے ہوئے انچارج پرنسپل شاملا سے اسکول و ہاسٹل میں حاضر طلبہ کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ ناشتہ سے لیکر کھانے پینے کے اشیاء کا معائنہ کیا ۔ کھانے پر کیٹرنگ عملے پر برہمی کا اظہار کیا ۔ منڈل صدر زیڈ پی ٹی سی نے ایک رجسٹر میں چند اہم قائدین کے سیل فون نمبرات درج کئے اور کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو فوری فون کرنے کو کہا ۔