منڈل پرجاپریشد عہدیداروں کے مشاہرہ میں اضافہ

کوٹگیر ۔ 5 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : کوٹگیر منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر ملکارجن ریڈی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ نو تشکیل ریاست تلنگانہ حکومت سے صدر نشین منڈل پرجا پریشد کے ماہانہ اعزازی مشاہرہ کی رقم کو ہزار سے بڑھا کر 1500 روپئے کردی ۔ انہوں نے بتایا اور اس طرح رکن زیڈ پی ٹی سی کا مشاہرہ 500 روپئے سے بڑھاکر ماہانہ 2250 روپئے اور مینجر گرام پنچایت سرپنچ کا مشاہرہ ایک ہزار سے بڑھاکر پندرہ سو روپئے کردیا گیا اور چھوٹی پنچایت کے سرپنچ کو 600 روپئے سے بڑھا کر ایک ہزار کردیا گیا اور اس طرح میٹنگ کے روز مقرر سیٹنگ الاونس کو پچاس روپیوں سے بڑھا کر ایک سو روپئے کردیا گیا ۔ لیکن ایم پی ٹی سی کو الاونس میں کسی قسم کی تبدیلی عمل میں نہیں لائی گئی انہیں حسب سابق ماہانہ750 روپئے ہی ادا کئے جائیں گے ۔۔