احتجاج شروع کرنے عوامی تنظیموں کا اعلان
نظام آباد ۔ /17 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برسراقتدار جماعت ٹی آر ایس کے منڈل پرجا پریشد کے صدر نے ایک خاتون پر کھلے عام کئے گئے حملے سے ضلع میں ہلچل پیدا ہوگئی ۔ اس واقعہ کے خلاف عوامی تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے منڈل پرجا پریشد کے صدر گوپی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع نظام آباد کے ڈچپلی منڈل درپلی منڈل پرجا پریشد کے صدر گوپی سابق نکسلائیٹ کو حکومت نے انہیں 1125 گز اراضی دی تھی ۔ گوپی نے اس اراضی کوایک سال قبل وڈڈر راجاوا کو 33 لاکھ 72 ہزار روپئے میں فروخت کی تھی اور اس اراضی کا ایک سال قبل رجسٹریشن بھی کیا تھا ۔ لیکن اراضی حوالے کرنے سے انکار کرتے ہوئے مزید 50 لاکھ روپئے کا مطالبہ کرنا شروع کیا ۔ جس پر یہ خاتون اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ اراضی پر واقع مکان کی قفل شکنی کے ذریعہ قبضہ کرنے کی کوشش کرنے پر گوپی یہاں پہونچکر خاتون سے بحث و تکرار کرنا شروع کیا ۔ بات بگڑجانے پر خاتون نے گوپی پر چپل رسید کیا تو گوپی نے خاتون کو لات ماری جس پر یہاں ہلچل پیدا ہوگئی ۔ پولیس اندالوائی اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ عوامی تنظیموں نے اس واقعہ کے خلاف کل سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ۔