منڈل سطح کے کھیلوں کا آغاز

یلاریڈی ۔ 23ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ ہائی اسکول احاطہ میں منڈل سطح کے کھیل مقابلوں کاافتتاح عمل میں آیا ۔ مقامی منڈل پریشد صدر شریمتی اوشماں سرپنچ وٹھل ریڈی نے شمع روشن کر کے پروگرام کا آغاز کیا ۔ منڈل پریشد صدر نے کھیلوں کا پرچم لہرایا اور سرپنچ نے قومی ترنگا لہرایا ۔ اس کے بعد طلبہ نے مارچ پاسٹ کیا ۔ نمائندوں ‘ عہدیداروں سے سلامی لی ۔ کھیلوں کے کنوینر مسٹر گنگا دھر گوڑ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سرپنچ مسٹر وٹھل ریڈی نے کہا کہ کھیل طلبہ کو جسمانی ورزش کے ساتھ ساتھ طلبہ میں دوستانہ تعلقات میں اضافہ کرتا ہے ۔ کل کھیلوں کے اختتام پر جیتنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر عہدیداروں نے والی بال کا افتتاحی میچ کھیل کر مقابوں کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار شیوا راجیا ‘ ایم پی ڈی او رمیش نائیڈو ‘ سب انسپکٹر ستیش ریڈی ‘ ٹی آر ایس منڈل صدر بھیم ریڈی ‘ مالتمیدہ سرپنچ پدما ‘ منڈل پریشد ارکان میں کرونا ‘نرملا ‘ سامتی ‘ رکن معاون محمد عثمان ‘ پی آر ٹی یو منڈل صدر گوپال راؤ ‘ سکریٹری جئے رام ریڈی موجود تھے ۔