منڈل سروئیر گنٹور رشوت کے الزام  میں گرفتار

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے منڈل سروئیر تلورو منڈل ضلع گنٹور کے ورا پرساد کو 5 اگست کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ شکایت کنندہ این لکشمی نارائنا کو اس کی اراضی پر سروے رپورٹ جاری کرنے کے لیے 20 ہزار روپئے کا مطالبہ اور قبول کررہا تھا ۔ رشوت کی رقم منڈل سروئیر کے پائنٹ کے جیب سے برآمد کرلی گئی ہے اس کے علاوہ ملزم کی کیمیکل جانچ پر مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے ملزم کو گرفتار کر کے اے سی بی کورٹ وجئے واڑہ میں پیش کردیا ہے ۔ مقدمہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔۔