منڈل تاڑوائی میں پینے کے پانی کی قلت

یلاریڈی /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی میں پینے کے پانی کا مسئلہ مکمل طریقہ سے حل کرنے یلاریڈی رکن اسمبللی مسٹر رویندر ریڈی نے تیقن دیا ۔ انہوں نے منڈل مستقر پر پینے کے پانی کے سنٹر کا آغاز کرتے ہوئے مزید کہا کہ آنے والے تین سال میں ہر گھر کو نل کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ مستقر کی عوام کو پینے کے پانی کو سربراہ کرنے کیلئے چٹیالا علاقہ شیوار کے بورویل سے پائپ لائین ڈال کر پانچ ہزار عوام کو پانی فراہم کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر بسنتا زیڈ پی ٹی سی رکن ساوتری سرپنچ پدما ایم پی ٹی سی ارکان سواریا درگور VDOC چیرمین نرسملو ٹی آر ایس قائدین میں شیام راؤ سنجیو ریڈی بال کشن راؤ تحصیلدار گنگادھر ، سنگل ونڈو چیرمین سنجیوا ریڈی موجود تھے ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے اس موقع پر چٹیالا ، اینڈریل ، نندی واڑہ علاقوں میں مشل کا کتیہ کے کاموں کا افتتاح کیا ۔ اس پروگرام کو رکن اسمبلی مہمان خصوصی کے وطر پر شرکت کرتے ہوئے مزید کہا کہ سرکاری اسکیمات سے عوام کو بھرپور استفادہ کرنا ضروری ہے ۔ منڈل میں 18 تالابوں پر مشن کاکتیہ کے کام انجام دئے جائیں گے ۔ تالابوں کو ذخیرہ آب جمع کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی غرض سے سرکار کروڑوں روپئے صرف کر رہی ہے ۔ جس سے آئندہ دنوں میں کسانوں کو اور عوام کو خاص فائدہ حاصل رہے گا ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی رکن ساوتری منڈل پریشد صدر بسنتا ، قائدین میں وینکٹ رام ریڈی شنکر ، ساگر ، شیام راؤ ، نرساریڈی ، سدھاکر راؤ ، ویرا راؤ اور دوسرے موجود تھے ۔