منڈل تاڑوائی میں پانی کی شدید قلت

یلاریڈی 24 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ گرام پنچایت احاطہ میں سرپنچ مسٹر وٹھل ریڈی کی صدارت میں گرام سبھا کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر تحصیلدار مسٹر شیوا راجیا نے کہاکہ راشن کارڈ، راشن سے متعلق مسائل اگر ہوں تو معلوم کریں جس پر عوام نے علاقہ کے غریب مستحق خاندانوں کو انتودیا کارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ علاقہ کے تاجر بیمار مردہ بکرے، بکریاں کاٹ کر فروخت کررہے ہیں جس سے عوام کی صحت متاثر ہورہی ہے، ایسے تاجروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سرپنچ وٹھل ریڈی نے بھی اس بات سے اتفاق کیا اور حیوانات کے عہدیداروں سے پنچایت عملہ سے نگرانی رکھی جائے گی۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او مسٹر رمیش نائیڈو، نائب سرپنچ لکشمی کانتم، منڈل پریشد رکن کرونا، محکمہ آبرسانی اے ای سریکانت اور دوسرے موجود تھے۔ منڈل تاڑوائی کے گنڈارم، سومارم، سنگوجی واڑی، دیوائی پلی، تاڑوائی کے گنڈارم، سومارم، سنگوجی واڑی، دیوائی پلی، تاڑوائی مستقر پر بھی گرام سبھائیں منعقد کئے گئے۔ جس میں عوام نے پینے کے پانی کی قلت سے دوچار علاقوں میں ٹینکروں کے ذریعہ پانی سربراہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ آنگن واڑی سنٹروں میں پڑھنے والے بچوں کو بھی تحفظ غذا اسکیم کے چاول سربراہ کرنے اور مستحق افراد کو انتودیا کارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر سرپند ونود، لنگا راؤ، راجیا، پدما، دیپلا، EOPRD نارائنا، سکریٹری سریندر ریڈی، گنگادھر، مظفر بیگ، منڈل پریشد ارکان میں ناگراج، درگوور، سوارویا، منڈل صدر بھومیا اور وارڈ ارکان آنگن واڑی ورکرس موجود تھے۔