منچریال۔7مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوم) حلقہ اسمبلی منچریال کے کانگریس پارٹی امیدوار مسٹر جی اروند ریڈی نے اپنے یقین کا اظہار کیا ہیکہ 16مئی کو منعقد شدنی رائے شماری میں وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔ اس موقع پر وہ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شریمتی سونیا گاندھی نے علاقہ تلنگانہ کے کروڑوں عوام کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے اور اپنے وعدے کے مطابق تلنگانہ ریاست کی تشکیل کو یقینی بنایا ہے ۔ علاقہ کے عوام کانگریس پارٹی کو کامیاب کرتے ہوئے حکومت کی تشکیل کو یقینی بنائیں گے ۔ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کے سی آر نے اپنے وعدے سے انحراف کرتے ہوئے اقتدار کی ہوس میں کانگریس پر تنقید کررہے ہیں لیکن عوام ٹی آر ایس کو مسترد کردیں گے ۔ اس موقع پر پارٹی قائدین جگن موہن راؤ ‘ مکیش گوڑ ‘ زبیر احمد ‘ محمد اقبال ‘ محمد شوکت حسین اور پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
٭٭ پرنسپال اعزاہ کالج آف انجنیئرنگ و ٹکنالوجی منچریال مسٹر تروپتی ریڈی نے کہا کہ جے این ٹی یو کے بموجب بی ٹیک سال دوم و سوم کے امتحانات ملتوی ہوگئے ہیں ۔ اس طرح مذکورہ امتحانات کا آغاز 3جون سے ہوگا ۔ طلباء اور طالبات سے تبدیلی کو نوٹ کرنے کی اپیل کی ہے ۔
٭٭ منچریال میں گذشتہ ہفتہ سے شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔ آج اعظم ترین درجہ حرارت 44درجہ سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔