منچریال۔27نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال میں آئے دن ٹریفک حادثات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس خصوص میں ٹریفک پولیس منچریال نے آئی بی چوراہا تا اے سی سی سنٹرل ڈیوائیڈرز جہاں پر غیر ضفوری یوٹرن ہیں بند کرتے ہوئے صرف اہم چوراہا پر ہی یو ٹرن رکھا گیا ہے جسک ی وجہ سے ٹریفک حادثات کو روکنے میں مدد مل رہی ہے ۔ سی آئی منچریال نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ ٹریفک قوانین کے مطابق اپنی گاڑیوں کی سواری کریں اور حصوصاً ٹو وہیلر راں سے اپیل کی ہیکہ وہ ہیلمٹ ضرور استعمال کریں ۔ اس خصوص میں عوام کا ملاجلا ردعمل دیکھا گیا ۔