منچریال میں سڑک حادثہ ضعیف شخص ہلاک

منچریال۔ یکم نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال میں سڑک حادثہ میں چکیا نامی شخص عمر 55سال سنگارینی ملازم ہلاک اور دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ایس آئی ٹریفک منچریال مسٹر وجئے کمار کے مطابق متوفی شخص اپنی بائیک پر اس کی بیٹی ممتا اور اس کے لڑکے گتیش کے ساتھ ویمپلی سے منچریال کی جانب آرہا تھا کہ رالاواگو برج کے پاس پیچھے سے آرہے اینٹ سے لدے ٹریکٹر نے ٹکر دے دی جس کی وجہ سے چکیا نامی شخص مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔ دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا اور کیس درج کرتے ہوئے حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

منچریال میں سردی کی لہر
منچریال۔یکم نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال میں گزشتہ ایک ہفتہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے عوام شام ہوتے ہی گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور گرم کپڑوں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔