منچریال میں جلسہ استقبال رمضان کا انعقاد

منچریال۔3جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جلسہ فیضان شعبان المعظم اور استقبال رمضان المبارک زیراہتمام دارالعلوم نوریہ عنایت الاسلام محلہ ظفر نگر میں زیرنگرانی بانی مدرسہ مولانا حافظ و قاری فیروز خان رضوی صاحب منایا گیا ۔ جس میں جلسہ کا آغاز مدرسہ ہذا کے طلباء کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ جلسہ رات دیر گئے تک جاری رہا ۔ مولانا مفتی زبیر احمد صاحب رضوی نے فیضان شعبان المعظم و استقبال رمضان المبارک پر مفصل خطاب کیا ۔ اس جلسہ سے دیگر مہمان علماء اکرام علامہ مجیب علی رضوی اور جناب غلام مخدوم نعمانی ازہری نے بھی فضائل شعبان ورمضان پر خطاب کیا ۔ سرپرست جلسہ سید نسیم اللہ صاحب کے علاوہ نامور وکیل جناب افضل الدین ایڈوکیٹ ‘ جناب محمد افسر صاحب سماجی کارکن محلہ ظفر ‘ جناب شفیع الدین کونسلر محلہ ظفر نگر کے علاوہ صدر مدرس و اساتذہ اکرام مدرسہ ہذا و مسلمانان منچریال کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔