منچریال میں ایک خاتون کی خودکشی

منچریال /2 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منچریال میں ایک شادی شدہ 30 سالہ خاتون این پرانیتا نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ بات منچریال ایس آئی آف پولیس مسٹر سرینواس نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ متوفی کی والدہ کی شکایت پر کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ورنگل سے تعلق رکھنے والی این پرانیتا کی شادی 2009 میں قدیم منچریال کے رہنے والے سمپت نامی شخص سے ہوئی تھی ۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد وہ اپنی بیوی کو مزید جہیز اور رقم کیلئے ہراساں کرنا شروع کیا ۔ بلاآخر وہ مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ شکایت کے بموجب سمپت اور اس کی والدہ و دیگر افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ۔