جمعرات , دسمبر 12 2024

منچریال میں آتشزدگی فٹ ویر دکان خاکستر

منچریال 7 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)) منچریال میں واقع پیپلز شو کمپنی فٹ ویر میں اچانک مہیب آتشزدگی کی وجہ سے شدید آگ بھڑک اٹھی ۔ لمحہ بھر میں دوکان آگ کی لپیٹ میں آگئی جس کی وجہ سے ہزاروں روپیوں کا نقصان ہوگیا ۔ اطلا ع ملتے ہیں منچریال فائر سرویس‘ اسٹیشن فائیر آفیسر دیویندر نے اپنے عملہ کے ساتھ مقام حادثہ پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ دیویندر نے کہا کہ حادثہ کی وجہ برقی شارٹ سرکت ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT