منچریال اسمبلی حلقہ میں ڈبل بیڈ روم کیلئے ہزاروں درخواستیں

منچریال۔/27فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ نے مستحق بے گھر خاندانوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس ضمن میں 5فبروری تک حلقہ اسمبلی منچریال میں زائد از 10ہزار درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ ریونیو عہدیدار درخواستوں کی جانچ کرتے ہوئے گھر گھر پہنچ کر تنقیح کررہے ہیں جبکہ ہر اسمبلی حلقہ کیلئے حکومت نے صرف400مکانات کو منظوری دی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں وصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے عہدیدار پریشانی میں مبتلاء ہیں۔ اس خصوص میں رکن اسمبلی مسٹر این دیواکر راؤ نے کہا کہ مستحق بے گھر خاندانوں کو مکانات فراہم کئے جائیں گے۔