منو ۔سُمت سخت جدوجہد کے بعد دوسرے راونڈ میں

ٹوکیو۔12 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے منواتري اور بی سُمت ریڈی کی مردوں کی ڈبلز جوڑی نے یہاں کھیلے جارہے جاپان اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں سخت جدوجہد کے بعد دوسرے راونڈمیں داخلہ حاصل کر لیا۔منو اور سمت کی جوڑی نے مردوں کے ڈبلز کے پہلے دور کے مقابلے میں ملائیشیا کے وی شیم گوہ اور وی کیونگ تان کی جوڑی کو تین گیموں تک چلے سخت مقابلے میں15-21، 23-21، 21-19 سے شکست دیتے ہوئے54 منٹ میں دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ ہندوستانی جوڑی نے اس جیت کے ساتھ ملائیشیا کھلاڑیوں کے خلاف میچ ریکارڈ 2-1 کر لیا ہے ۔ہندوستانی جوڑی کو دوسرے راؤنڈ میں چین کے ہی جٹنگ اور تان کیانگ کی جوڑی سے مقابلہ ہوگا جنہوں نے اپنے میچ میں جاپانی کی پانچویں سیڈ جوڑی کو شکست دی۔