نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ میں اتوار کو ردوبدل کی قیاس آرائی جاری ہے۔ چیف منسٹر گوا منوہر پریکر نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی جبکہ یہ اطلاعات گشت کررہی ہیں کہ انہیں دفاع کا قلمدان دیا جاسکتا ہے۔ مرکزی کابینہ میں تقریباً 10 وزراء کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ کابینہ میں توسیع کی اطلاعات کو اس وقت تقویت ملی جب منوہر پریکر گوا کابینہ کا اجلاس منسوخ کرکے دہلی پہنچے جہاں انہوں نے صدر بی جے پی امیت شاہ اور بعد میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔