منوہر آباد ریلوے لائین بجٹ منظوری کا خیرمقدم

رکن پارلیمنٹ کریم نگر ونود کمار کا اظہار خیال
کریم نگر۔یکم مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوتہ پلی منوہر آباد ریلوے لائن کی تنصیب کے پہلے مرحلہ کے کام کا آغاز کرنے کیلئے مرکزی بجٹ میں فی الحال20 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ اس فنڈ سے ریلوے لائن کی شروعات کے لئے ضروری دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور پھر کاموں کا آ غاز ہوگا۔ ریلوے لائین کیلئے درکار جگہ کے حصول کی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔ ریلوے اوور برج کی تعمیر کے لئے 52کروڑ مختص کئے گئے ہیں ۔ ریلوے لائین کے کام کے آغاز پر کملاپور ، حضور آباد اور جمی کنٹہ منڈلوں کے عوام کو فائدہ ہوگا۔ کریم نگر ایم پی بی ونود کمار نے ریلوے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ دوسری جانب سابق ایم ایل سی این لکشمی نے مرکزی ریلوے بجٹ کو مایوس کن بتایا اور کہا کہ مرکزی ریلوے بجٹ سے تلنگانہ کے عوام کو کوئی خوشی حاصل نہیں ہوئی جبکہ قاضی پیٹ ریلوے کوچ فیکٹری کے زیر التواء کام کیلئے پیش کی گئی یادداشت پر عمل آوری نہیں ہوپائی ہے۔