نئی دہلی ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج اعتراف کیا ہیکہ کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ہندوستانی باکسر منوج کمار کو ابتداء میں ارجن ایوارڈ سے نوازا نہ جانا غلطی تھی ۔ تاہم حکومت نے اپنی غلطی کو محسوس کرتے ہوئے بعدازاں انہیں ایوارڈ سے نوازا ۔ وزیراسپورٹس سربانندن سنوول نے لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے موقع پر یہ بیان دیا ہے۔ واضح رہے منوج کمار کو ابتداء میں ارجن ایوارڈ کیلئے فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا جس پر انہوں نے عدالتی کارروائی کرتے ہوئے اپنا حق حاصل کیا۔