منوج پربھاکر دہلی کے بولنگ کوچ

نئی دہلی ۔29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی سابق وفاسٹ بولر منوج پر بھاکر کو امیت بھنڈاری کی جگہ دہلی کی رانجی ٹیم کا نیا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔گزشتہ سال تمام ڈومیسٹک ٹورنمنٹس میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود کرکٹ افیئرز کمیٹی نے کے پی بھاسکر کو ریاستی ٹیم کا ہیڈ کو چ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ ویرات کوہلی کے بچپن کے کوچ راج کمار شرما کو انڈر23 ٹیم کی کوچنگ دی گئی ہے۔

مصدق حسین
دوسرے ٹسٹ سے باہر
میر پور۔29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیشی بیٹسمین مصدق حسین کو آسٹریلیا کے خلاف دوسر ے ٹسٹ سے خارج کردیاگیا۔بنگلہ دیشی بیٹسمین مصدق حسین کو آسٹریلیا کے خلاف دوسر ے ٹسٹ سے خارج کرنے کے ضمن میں سلیکٹر نے کہا ہے کہ ان کی آنکھ میں مسائل ہیں اور وہ مکمل صحت یاب بھی نہیں ہو سکے۔ انہیں ہائی پرفارمنس اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جس پر کافی لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا۔ وہ اس وقت تھائی لینڈ میں اپنا علاج کروا رہے ہیں اور اجازت ملنے پر وہ ہائی پرفارمنس ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جائیں گے۔