منموہن سنگھ کے بعد وزیراعظم مودی کی اب دیوے گوڑا کو دعوت

بنگلورو ، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) منموہن سنگھ کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے سربراہ جنتا دل (ایس) ایچ ڈی دیوے گوڑا کو چائے پر ’’غیررسمی‘‘ تبادلہ خیال کیلئے مدعو کیا ہے۔ گوڑا نے یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ ’’میری سکریٹری کو چند روز قبل دفتر وزیراعظم سے فون کال موصول ہوا۔ پیام یہ ہے کہ مسٹر مودی مجھ سے ملاقات کے خواہاں ہیں … انھوں نے مجھے چائے پر مدعو کیا ہے۔‘‘ گوڑا نے کہا کہ چونکہ ان کی طبیعت ناساز ہے، اس لئے وہ مودی سے ملاقات کیلئے دہلی کو 3 جون یا 4 جون کو جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ اس ملاقات کا کوئی ایجنڈہ نہیں ہے۔