منموہن سنگھ پر رائے کا تبصرہ سنگین معاملہ :جاؤدیکر

نئی دہلی 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)سابق سی اے جی ونود رائے کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے 2
G اسکام اور کوئلہ بلاکس مختص کرنے کے اسکام میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے کردار کے بارے میں تبصرہ ایک ’’سنگین ‘‘معاملہ ہے اور ’’درست‘‘تصویر اب ابھر رہی ہے ۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤدیکر نے آج کہا کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ کو کوئی اختیار حاصل نہیں تھا یہ سچ ہے ۔ اقتدار 10 جن پت پر تھا۔ یہی وجہ ہے کہ آج جو تصویر ابھر رہی ہے وہ درست ہے۔ جاؤدیکر نے کہا کہ یہ اس وقت کے وزیر اعظم کی ذمہ داری تھی کہ یکے بعد دیگرے اتنے کرپشن کے واقعات پیش آئے اور وہ کہتے رہے کہ انہیں کچھ بھی معلوم نہیں ہے ایسا نہیں ہوسکتا ۔ یہ انتہائی سنگین بات ہے ۔ پرکاش جاودیکر نے کہا کہ ونود رائے ایک کامیاب سی اے جی تھے جنہوں نے کئی جاری بے قاعدگیوں کو اُجاگر کیا تھا جیسے سی ڈبلیو جی میں کرپشن ،2G اور کوئلہ اسکامس ۔ انہوں نے کہا کہ اسے ’’مخلوط کرپشن ‘‘کہا جاتا تھا۔ سابق سی اے جی ونود رائے آج کل ایک کتاب تحریر کررہے ہیں ۔ انہوں نے منموہن سنگھ پر تنقید کرتے ہوئے ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کا احساس ہے کہ منموہن سنگھ 2G ٹیلی کام اسپکٹرم مختص کرنے اور پہلے آؤ اور پہلے پاؤ کا طریقہ اختیار کرنے ور بغیر نیلام کے کوئلہ بلاکس مختص کرنے میں ملوث تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 2G اور کوئلہ اسکامس میںمنموہن سنگھ کو اپنی ذمہ داری سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے ۔