گدوال کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں تربیتی اجلاس ، کلکٹر کا خطاب
گدوال۔ 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جو گولامبا گدوال ضلع کلکٹر شیشانک نے کہا کہ انتخابات کے ریٹرننگ اور پریسائیڈنگ عہدیداران سے دوسرے مرحلے کے ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلیوں کے بغیر پرامن اور پرسکون ماحول میں انعقاد عمل میں لانے کی ہدایت کی اور انہوں نے مختلف منڈلس میں پولنگ مراکز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹرس کے لئے تمام تر سہولتیں مہیا کی جائیں۔ انہوں نے ضلع کلکٹر کے کانفرنس ہال میں عہدیداران کے تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیالٹ پیپرس اور انک، اسٹامپ اور دیگر ضروریات کی اشیاء سب پولنگ مرکز پر ہونی چاہئے تاکہ ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات پرسکون انداز میں رائے دہی کا انعقاد عمل میں لایا جائے۔ ہر پولنگ بوتھ پر پولیس کے وسیع تر انتظامات کئے جائیں گے۔ اس اجلاس میں ایس پی جوگولامبا گدوال ضلع کے پی نانک کے علاوہ متعلقہ عہدیداران اور شعبہ جات کے عہدیداران موجود تھے۔