منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث نائجریائی باشندہ گرفتار

حیدرآباد /26 جنوری ( سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے ایک نائجرین باشندے کو کوکین کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا ۔ 30 سالہ نائجرین باشندہ مائیکل کو آج گولکنڈہ علاقہ میں اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا جب وہ خواہشمند گاہکوں کو ڈرگس فراہم کر رہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے اس کے قبضہ سے 13 گرام کوکین اور 6 گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے اسے گولکنڈہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔