4 افراد گرفتار، بہادرپورہ پولیس انسپکٹر خلیل پاشاہ کی ستائش
حیدرآباد۔/27جنوری، ( سیاست نیوز) بہادر پورہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منسوخ شدہ کرنسی کو بدلنے کی کوشش کرنے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کردیا اور 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ بہادر پورہ پولیس نے تلاشی مہم کے دوران مشتبہ انداز میں گشت کررہی ایک کار کو روک کر اس سارے ریاکٹ کا پردہ فاش کیا اور افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 2کروڑ 53لاکھ روپئے منسوخ شدہ کرنسی کو ضبط کرلیا جو ایک ہزار اور 500 روپئے کے نوٹوں پر مشتمل پائی جاتی ہے۔پولیس نے اصل سرغنہ ملک دگاڑی( بنگلور ) جو کائنی راج ( شاہ علی بنڈہ ) وشنو بھائی اور مرلی لعل ساکنان شاہ علی بنڈہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملک دگاڑی نے بنگلور کے تقریباً 30 افراد سے رقم حاصل کی تھی اور 15 فیصد کمیشن پر اس کو بدلنے کی کوشش کرتے ہوئے حیدرآباد آیا تھا ۔ ڈی ایس پی بہادر پورہ پولیس انسپکٹر خلیل پاشاہ کی زبردست ستائش کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی ایس پی جناب غوث محی الدین و دیگر موجود تھے۔