منرو کی23 گیندوں میں نصف سنچری کے بعد میچ بارش کی نذر

ماؤنٹ مانگنی۔ یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے بیٹسمینکولن منرو23 گیندوں میں66 رن کی برق رفتار نصف سنچری کے بعد نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ بارش کی وجہ سے نتیجہ کے بغیر ہی ختم ہو گیا۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کا موقع دیا لیکن اس کے بولروں نے ناقص شروعات ہی کی اور منرو نے 23 گیندوں میں11 چوکے اور تین چھکے لگا کر 66 رنز بنا ڈالے ۔اگرچہ مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے نئے سال2018 میں کھیلا گیا پہلا بین الاقوامی میچ کسی نتیجہ تک نہیں پہنچ سکا اور نو اوور کے بعد ہی میچ کو ختم کرنا پڑا۔میچ منسوخ ہونے تک نیوزی لینڈ نے نو اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر102 رن بنائے ۔ اگرچہ تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ 1۔0 سے برتری پر ہے تو وہیں ویسٹ انڈیز کا سات بین الاقوامی میچوں اور دو ٹور میچوں میں شکست کا سلسلہ برقرار ہے ۔چہارشنبہ کو سیریزکا آخری ٹوئنٹی20 میچ کھیلا جانا ہے اور اگر ونڈیز اس میں جیت نہیں درج کر پاتی ہے تو وہ بغیر ایک جیت کے اپنے گھر روانہ ہوگی۔ منرو نے گزشتہ سال اچھی فارم دکھائی تھی اور اسی میدان پر بنگلہ دیش کے خلاف 52 گیندوں میں سنچری بنائی تھی ۔اس کے بعد انہوں نے راجکوٹ میں ہندستان کے خلاف نومبر میں ٹوئنٹی20 میں سنچری بنائی ۔