ہوسٹن ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندو مندر کی تعمیر کیلئے آویزاں کئے گئے ایک بورڈ پر فائرنگ کی گئی جس سے اس بورڈ میں زائد از 60 سوراخ ہوگئے۔ یہ واقعہ شمالی کیرولینا میں پیش آیا۔ اس واقعہ کے بعد حکام نے اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جس نے یہاں آباد ہندو فرقہ کے افراد کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ فوریستھ کاؤنٹی شیریف کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی۔ جس بندوق سے فائرنگ کی گئی وہ دراصل پرندوں کا شکار کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے جسے شاٹ گن بھی کہا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ شمالی کیرولینا کی اوم ہندو آرگنائزیشن کلیمنس میں 3600 مربع فٹ اراضی پر ایک مندر کی تعمیر کا منصوبہ بنارہی ہے جس کیلئے 7.6 ایکڑ اراضی خریدی بھی گئی ہے۔