مندر کا سی ای او رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد /7 مئی ( سیاست نیوز ) محکمہ انسداد رشوت ستانی نے ایک اہم کارروائی میں آج مندر کے سی ای او کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ جس نے معطل شدہ پجاری کو بحال کرنے کیلئے 5 لاکھ رشوت کا مطالہ کیا تھا اور ایک لاکھ روپئے بطور پیشگی رقم حاصل کرنے کی کوشش میں تھا کہ اے سی پی کے عہدیداروں نے جال بچھاکر اس سی ای او پدما اماں گڑی جوبلی ہلز انجناریڈی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جوبلی ہلز علاقہ میں یہ ایک مشہور مندر ہے ۔ جہاں پجاری کو معطل کردیا گیا تھا ۔ اور اس پجاری نے خدمات پر بحالی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کو شروع کردیا ۔ لیکن اس سی ای او نے 5 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا تھا ۔ جسے اے سی پی عہدیداروں نے رنگے ہاتھ پکڑ لیا ۔