مندر میں سرقہ کی وارداتچیتے کے حملہ میں چرواہا ہلاک

 

نظام آباد:14؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع نظام آباد میں بھیمگل منڈل کے پیپری میں چرواہا پر چیتا حملہ کرنے کی وجہ سے برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ سب انسپکٹر بھیمگل سکندرریڈی کی اطلاع کے بموجب چرواہا بھیمگل پہاڑی علاقہ میں واقع شبدار تالاب کے پاس اپنی بکریوں کو چرانے کیلئے گیا ہوا تھا اور اس کے ساتھ دوسرا چرواہا بھی ساتھ تھا ایلیا مکان نہ لوٹنے پر دوسرا چرواہا سیل فون پر ربط پیدا کرنے کی کوشش کی سیل فون بند رہنے کے باوجود بھی کوئی جواب نہ ملنے پر اس کے فرزند لمبادری کو اطلا ی دینے پر دیہاتی پولیس کو اطلاع دینے پر یہاں پہنچ کر دیکھا تو اس کی نعش دستیاب ہوئی اور نعش کے پیٹ اور سرپر چیتے کے نشانات تھے پولیس نے فاریسٹ رینج آفیسر عبداللطیف کو اطلاع دینے پر بیٹ آفیسر کے ہمراہ یہاں پہنچ کر نعش کے معائنہ کے بعد چیتے کے حملہ میں فوت ہوجانے کی تصدیق کی ۔ بعد پنچنامہ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا گیا اور اس کیس کو درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغا ز کردیا ۔

یلاریڈی۔/14 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے موتھا علاقہ میں رات دیر گئے ایلماں مندر میں سرقہ کی واردات پیش آئی۔ مقامی افراد کی اطلاع کے مطابق رات کو نامعلوم افراد نے مندر کی مورتی سے ناک کا زیور اڑالیا جس کی قیمت 16 ہزار روپئے بتائی گئی۔ اس طرح موضع کے شیواریڈی کھیت سے بورویل موٹر اسٹارٹر کا سرقہ کیا گیا۔ اس واردات کی شکایت مقامی عوام نے منڈل پولیس اسٹیشن میں درج کروائی ہے۔ پولیس مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔