مندر میں سرقہ کا واقعہ

تانڈور 2 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قدیم تانڈور کے محلہ مانک نگر میں واقع بونماں ٹمپل میں کل شب سارقین دروازہ توڑکر مندر میں داخل ہوئے مورتی کا سرقہ کرلیا اور ہنڈی غلہ سے رقم نکال کر غلہ متصل مسلم قبرستان میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔ مذکورہ 5 دھاتوں کو ملا کر بنائی گئی تھی جو نادر شمار کی جاتی ہے جس کی مالیت 5 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی چندناوتی اے ایس پی ضلع رنگا ریڈی شری وینکٹ رامیا سی آئی پولیس تانڈور نے جائے واردات کا معائنہ کیا ۔ مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ سارقوں کی تلاش کیلئے پولیس دستہ پر مشتمل دو ٹیم تیار کی گئی اور پولیس ڈاگ اسکواڈ اور کلوز ٹیم کو طلب کرلیا ۔ مسلم قبرستان میں مندر کے ہنڈی باکس کی دستیابی کے باعث چندناوتی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اے ایس پی نے مقامی اقلیتی نوجوانوں کو شک و شبہ سے بالا تر قرار دیا اور کہا کہ یہ عادی سارقین کی حرکت ہے ۔ مقامی مسلم تنظیم نے کہا کہ اس سرقہ کی واردات کی مذمت کی اور سارقوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔