حیدرآباد /28 جون ( سیاست نیوز ) بلکم پیٹ کے علاقہ میں مندر کی بھیڑ کی زد میں آکر ایک کمسن لڑکا فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ساڑھے تین سالہ بی راج جو ایم ایس مقطہ علاقہ کے ساکن شانتی پرکاش کا بیٹا تھا ۔ کل یہ لڑکا اپنے والدین کے ہمراہ بلکم پیٹ مندر گیا تھا ۔ جہاں درشن کے دوران بھیڑ کی زد میں آکر راج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ بھیڑ میں دم گھٹنے سے یہ کمسن فوت ہوگیا ۔
کار حادثہ میں کمسن لڑکی کی موت
حیدرآباد /28 جون ( سیاست نیوز ) بہادرپورہ کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک تین سالہ لڑکی کار کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 3 سالہ نہا بیگم جو کشن باغ علاقہ کے ساکن محمد غوث کی بیٹی اپنے مکان کے سامنے کھیل میں مصروف تھی کہ شکیل نامی شخص نے مبینہ طور پر کار کو پیچھے لے رہا تھا اور اس دوران لڑکی کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔