مہادیوپور /27 جنوری ( سیاستڈسٹرکٹ نیوز ) منتھنی ڈیویژن کے ساست منڈلوں میں آج نیشنل ووٹرس ڈے تقریب کو جوش و خروش سے منایا گیا ۔ مہادیوپور کٹہ رام منتھنی کانپور متارام ملہار منڈلوں میں تحصیلدار اور منڈل پریشد پریسیڈنٹ اور حکمرانا پارٹیوں کے صدور نے بھی ووٹ لسٹ میں نام اندراج کرنے کی ریالی نکالی گئی ۔ اس کے علاوہ مہادیپور میں صدر ٹی آر ایس پارٹی اکبر خان اور نائب تحصیلدار روی کمارکی قیادت میں نیشنل ووٹرس ڈے کی تحصیلدار آفس سے ریالی نکالی گئی ۔ صدر اکبر خان نے پنے خطاب میں کہا کہ جس شخص نے اب تک ووٹ لسٹ نام درج نہیں کروایا وہ ان سے رابطہ کرے اور ووٹر لسٹ میں نام درج کروائیں اس پروگرام میں وقف بورڈ ڈائرکٹر سراج حسین محکوم مال کے عہدیدار اور طلباء کی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔