منتخب معذورین ہی کو سدرم کیمپ آنے کا مشورہ

کریم نگر ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع میں معذورین کے وظیفہ جات کی منظوری کیلئے خصوصی طور پر قائم کردہ سدرم کیمپ میں ایم پی ڈی اوز کی جانب سے منتخب شدہ معذورین ہی حاضر ہوں ، ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ ہر حلقہ اسمبلی میں ایک سدرم کیمپ قائم کیا گیا ہے ۔ سدرم سرٹیفیکٹ نہ ہونے کی وجہ سے وظیفہ کے حصول کیلئے محرومی نہ ہو ، اس مقصد سے ان کیمپس کا انعقاد کیا گیا ۔ معذورین بڑے پیمانے پر اس کیمپ کو سرٹیفیکٹ کیلئے آرہے ہیں ۔ یہ کیمپ عام سدرم کیمپ نہیں ہے معذورین اس پر غور کریں ۔ ایم پی ڈی اوز کی جانب سے نشاندہی کئے گئے معذورین کو ہی سرٹیفیکٹ کیلئے سدرم کیمپ کو بھیج رہے ہیں ۔ دیگر معذورین سے اس کیمپ کو حاضر نہ ہونے کی خواہش کی گئی ۔