کولمبو۔6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف واحد ٹوئنٹی 20 مقابلے میں ٹاس جیت کر میزبان کو بیٹنگ کے لیے مدعو کیا جس نے موناویرا کی نصف سنچری کی بدولت 170/7 اسکور بنایا۔ مناویرا نے 29 گیندوں میں 53 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔ پریہ رنجن نے 40 گیندوں میں 2 چھکوں کے ہمراہ 40 رنز جبکہ اوڈانا نے 10 گیندوں میں 2 چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل ناقابل تسخیر 19 رنز بنائے۔ ہندوستان کیلئے چہل 43 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ کلدیپ یادو کو 2 وکٹیں ملیں۔
آسٹریلیا کی ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلے میں کامیابی
لندن ۔6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال ورلڈکپ 2018 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں برازیل اور آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ برازیل پہلے ہی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے۔ فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا کوالیفائنگ مرحلہ ، برازیل اور کولمبیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔برازیل نے ویلیئن کے گول کی مدد سے 45 ویں منٹ میں پہلی برتری حاصل کی لیکن کچھ ہی دیر بعد کولمبیا نے شاندار گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔اس کے بعد دونوں ٹیمیں مزید گول کرنے میں ناکام رہیں۔ ایونٹ کے ایک اور میچ میں آسٹریلیا اور تھائی لینڈ کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا اور دونوں ٹیمیں پہلے ہاف میں بھرپور کوشش کے باوجود گول نہ کر سکیں۔ آسٹریلیا کے ٹامی نے انہترہویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ تھائی لینڈ کی طرف سے82 ویں منٹ میں گول نے حساب برابر کر دیا۔ کھیل ختم ہونے سے چند منٹ قبل آسٹریلیا کے میتھیوز لیکی نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری 2-1 کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔