نئی دہلی۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی اور اولمپک چمپیئن شپ گولڈ میڈل یافتہ پی وی سندھو محسوس کرتی ہیں کہ بیڈمنٹن میں تجرباتی سرویس قاعدہ کی بہتر وقت پر آئے گا۔ اس نئے قاعدہ کے تحت سرور ویکٹو کی طرف سے مارے جانے کی صورت میں سارا شٹل کورٹ کی سطح سے 1.15 میٹر سے نیچے رہے گا۔ سرویس تجربہ کے بارے میں سوال پر سندھو نے جواب دیا کہ ’’میں محسوس کرتی ہوں کہ یہ کسی بہتر وقت آئے گا۔ یہ آل انگلینڈ چمپیئن شپس کے بجائے ایک مختلف ٹورنمنٹ ہوگا کیونکہ ہرکسی کیلئے ایک انتہائی باوقار ٹورنمنٹ ہوگا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جہاں تک میری سرویس کا تعلق ہے میں اس کی کوشش کررہی ہوں لیکن یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں سمجھا جانا چاہئے بلکہ ہمیں محض اس کی مشق کرنا ہوگا‘‘۔