حیدرآباد ۔ /18 جولائی (سیاست نیوز) ممنوعہ گٹکھے کی تیاری اور اس کے فروخت میں ملوث ایک تاجر کو رچہ کونڈہ کی گھٹکیسر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 44 سالہ سنجیو کمار اپادھیائے ساکن چودھری گوڑہ گھٹکیسر اپنے پلاٹ واقع وینکٹ سائی نگر میں ممنوعہ گٹکھا تیار کررہا تھا اور اسے بازار میں فروخت کررہا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر گھٹکیسر پولیس کی ایک ٹیم نے سنجیو کمار اپادھیائے کے گٹکھے کے کارخانے پر اچانک دھاوا کرتے ہوئے وہاں سے بھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکھے کے پیاکٹس ، گٹکھا تیار کرنے والی مشین ، تمباکو اشیاء اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ گھٹکیسر پولیس نے مذکورہ تاجر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا اور بھاری مقدار میں گٹکھا ضبط کرلیا ۔