ممنوعہ گٹکھا کا کاروبار ، دو گرفتار

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ ٹیم نے ممنوعہ گٹھکہ کے کاروبار میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں گٹھکہ کے پیاکٹ برآمد کرلئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 51 سالہ ذکی احمد لاری عرف بابو ساکن باغ جہاں آراء یاقوت پورہ اپنے ساتھی 42 سالہ محمد تاج الدین متوطن ظہیر آباد میدک کے ہمراہ گٹھکہ تیار کر کے انہیں مختلف دکانات میں فروخت کر رہا تھا۔ ٹاسک فورس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر غیر قانونی گٹھکہ کے کارخانہ پر دھاوا کرتے ہوئے 42,900 گٹھکہ کے پیاکٹس اور دیگر اشیاء جن کی مالیت 1.5 لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے، برآمد کرتے ہوئے انہیں فوڈ سیفٹی آفیسر جی ایچ ایم سی ساؤتھ زون کے حوالے کردیا۔