ممنوعہ دستاویزی فلم کی نمائش کے خلاف ایف آئی آر درج

نئی 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے ممنوعہ دستاویزی فلم ’’ہندوستان کی بیٹی‘‘ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور معاملہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ ایف آئی آر میں تاحال کسی کو نامزد نہیں کیا گیا۔ دہلی پولیس کے ترجمان راجن بھگت نے کہا کہ آزاد فلم ساز کیتن ڈکشٹ نے کل مبینہ طور پر متنازعہ دستاویزی فلم سنت روی داس کیمپ میںدکھائی تھی ۔