ممتا ۔ مودی ملاقات

نئی دہلی ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج حکومت کے عالمی امن کنونشن میں شرکت کی اور جاریہ سال مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش سے سال بھر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا سال منانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے علحدہ طور پر ملاقات کی اور ایک سال طویل پروگرام کے سلسلہ میں وزیراعظم سے تبادلہ خیال کیا۔

 

سی پی آئی ایم کا عوام سے
ربط منقطع : سومناتھ چٹرجی
کولکتہ ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق اسپیکر لوک سبھا سومناتھ چٹرجی نے آج ادعا کیا کہ سی پی آئی ایم کا عوام سے اپنی غلط پالیسیوں کے نتیجہ میں رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ اس کی تعداد سابقہ تعداد سے نصف ہوچکی ہے۔ اسے عوام میں اپنے مقام بحال کرنے کیلئے سخت محنت کرنی ہوگی۔