نئی دہلی ۔ /23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن سے قبل برہم دکھائی دینے والی ممتا بنرجی کو منانے کیلئے مودی حکومت نے کوشش شروع کی ہے ۔ شردھا اسکام کیس میں ترنمول کانگریس کے بعض قائدین کے خلاف سی بی آئی کارروائی پر ممتا بنرجی شدید ناراض ہیں ۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں اس کا کوئی رول نہیں ہے ۔ ممتا بنرجی کو غلط فہمی ہوئی ہے ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال کو پارٹی کی بہترین دوست قرار دیتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ براہ کرم اس بات کو سمجھیں کہ سی بی آئی کی کارروائی میں ہمارا کوئی رول نہیں ہے ۔ ممتا بنرجی نے کل ہی مودی حکومت کو چیالنج کیا تھا ۔