ممتا بنرجی کی انتخابی ریالیوں میں چندرا بابو نائیڈو کی شرکت

کولکتہ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت آندھرا پردیش کے اعلیٰ ذرائع کے مطابق بنگال میں ٹی ایم سی کی انتخابی ریالیوں کو چندرا بابو نائیڈو مخاطب کریں گے۔ پروگرام کے مطابق چہارشنبہ کو چندرا بابو نائیڈو مغربی بنگال میں آمد ہوگی اور دو انتخابی ریالیوں ایک چھارگرام اور دوسری پالڈیا میں ممتا بنرجی کے ساتھ مشترکہ طور پر عوام سے مخاطب کریں گے اور دوسرے دن نائیڈو کھڑک پور کی انتخابی ریالی کو مخاطب کریں گے۔ بعدازاں جمعرات کی شام دونوں وزرائے اعلیٰ کے درمیان ملاقات بھی ہوگی۔ نائیڈو کے بنرجی کے ساتھ بہت ہی اچھے سیاسی تعلقات یا کئے جاتے ہیں اور فروری میں نائیڈو نے ٹی ایم سی کی میگا ریالی میں بھی شرکت کی تھی۔