ممتا بنرجی کو دورۂ پاکستان کی دعوت

کولکتہ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کے انتہائی مقبول ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر برائے ہند عبدالباسط نے آج اُنھیں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی اور طلباء کے باہمی تبادلہ کا آغاز کرنے کی خواہش کی۔