کولکاتا6نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) 500اور ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کی منسوخی کے خلاف گزشتہ ایک سالوں سے وزیر اعظم نریندر مودی کے محاذ آرائی کرنے والی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نوٹ منسوخی کی پہلی سالگرہ کو ”یوم سیاہ” کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8نومبر کو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ نوٹ منسوخی کا فیصلہ ملک کی معیشت کیلئے تباہ کن اقدام تھا اور یہ ایک بڑا گھوٹالہ ہے ۔ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 8نومبر کو ترنمول کانگریس بڑے پیمانے پر یوم سیاہ منائے گی ۔ممتابنرجی نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے طرز پر جی ایس ٹی کا ایک نیا مفہوم پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ گریڈ سیلفش ٹیکس ہے ۔جس کے ذریعہ عوام کو پریشان کیا جارہا ہے ۔انہو نے کہا کہ اس کی وجہ سے روزگار ختم ہوگئے ، بزنس مین پریشان ہوگئے اور معیشت ڈوب گئی۔ ممتابنرجی نے کہا کہ جی ایس ٹی کے بعد حکومت حالات کو سنبھالنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے ۔اس کے ساتھ ہی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹر پر یوم سیاہ منانے کیلئے ایک تصویر بھی شے ئر کیا ہے ۔