ممتا بنرجی سے احمد پٹیل کی ملاقات اپوزیشن کا اتحاد بنانے میں دلچسپی

نئی دہلی ۔ /17 جون (سیاست ڈاٹ کام) لیفٹننٹ گورنر دہلی کے ساتھ دہلی کے حکومت کے تعطل پر اختلاف رائے کے باوجود کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل نے آج ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی سے ملاقات کی ۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ کانگریس کو حکمراں بی جے پی کے خلاف اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے میں دلچسپی ہے ۔ احمد پٹیل جو ممتابنرجی سے ملاقات کیلئے گلدستے کے ساتھ پہونچے تھے ، اس کے علاوہ میوہ جات کا بڑا باسکٹ بھی تھا بنگلہ بھون میں ممتا بنرجی نے شاندار خیرمقدم کیا ۔ ترنمول کانگریس ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات سے اندازہ ہوتا ہے کہ کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کی ہدایت پر احمد پٹیل نے یہ ملاقات کی ہے اور کانگریس اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننا چاہتی ہے ۔