گلبرگہ : 15مئی َ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ممتاز ٹریڈ یونین لیڈر وسیکریٹری الامین ایجوکیشن سوسائیٹی ضلع گلبرگہ الھاج رشید جاوید کا 13مئی کی صبح ان کی رہائش گاہ واقعجیلان آباد میں مختصر سی علالت کے بعد بعمر 72سال انتقال ہو گیا۔آج 14مئی کی صبح پونے گیارہ بجے جلو س جنازہ کی روانگی عمل میں آئی۔قدیم قبرستان جیلان آباد ایم ایس کے ملز میں نماز جنازہکی ادائیگی کے بعد ان کی والدہ مرحومہ کی قبر کے پہلو میں سوگواروں کی کثیر تعداد نے ان کے جسد خاکی کو سپرد لحد کیا۔ان میں الامین ایجوکیشن سوسائٹی گلبرگہ کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے ذمہ داران ،اسٹاف ممبرس ،ادبا و شعرا ،وکلا ،تجار سمیت مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے ممتاز اصحاب ،آرٹی سی ورکرس یونین کے قائدین اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے فرزند سعید خسرو اور برادران ڈاکٹر جلیل تنویر اور قدیر قیصر کو پرسہ دیا۔ریاستی وزیر اوقاف و ضلع نگران گلبرگہ ڈاکٹر قمر الاسلام نے ٹیلی فون پر مرحوم کے برادران سے اظہار تعزیت کی اور انھیں اس غم کے ماحول میں صبر سے کام لینے کی ہدایت کی اور انھیں پرسہ دیا۔جلوس جناز ہ میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر سید رحمت اللہ (خازن البدر ٹرسٹ)،مسٹر ایس کے کانتا سابقہ وزیر محنت حکومت کرناٹک ،مسٹر ماروتی مانپاڑے ،الامین سوسائٹی گلبرگہ کے صدر جناب سلیم صدیقی ،شریک معتمد جناب ضیا الدین ،بھیم ریڈی پاٹل مئیرگلبرگہ،جناب حامد اکمل ،جناب ولی احمد،جناب خواجہ پاشا انعامدار،حامد نثار کارپوریٹر،جناب عبدالرحمن سیٹھ،جناب عبدالمجید،جناب اسلم کلیانی،جناب سید سمیع الدین باگ،ڈاکٹر افتخار الدین اختر،جناب امجد جاوید،جناب عبدالحمید صدر فاران سوسائٹی،مولانا محمد نوح،صدر انڈین یونین مسلم لیگ گلبرگہ،جناب سجاد علی انعامدار،پروفیسر بدر الدین،جناب منظور وقار،جناب مختار احمد منو،جناب سعید عارف،جناب سلام سیٹھ با،چندر کانت گدگی،صدر آر ٹی سی ورکرس فیڈریشن،جناب شاہ نواز خان شاہین،ڈاکٹر ناصر بن علی،ڈاکٹر منیر بیگ،بھیمنا سالی،وائس چیرمین این ای کے آرٹی سی،ناگیش اور مسٹر منی اپاڈویژنل کنٹرولرس،آر ٹی سی ورکرس یونین بیجاپور ،بیدر وغیرہ کے قائدین شامل تھے۔