محبوب نگر 2 جنوری (فیاکس) ممتاز و نامور شاعر جناب رئیس اختر جو زائداز 6 دہوں سے دنیائے شعر و سخن سے وابستہ ہوکر ایک مقبول و ممتاز شاعر کی حیثیت سے مشہور تھے، کے انتقال پرگ ہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں و جمیع شعرائے محبوب نگر کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ مرحوم ایک خوش مزاج، بلند فکر و مقبول شاعر تھے۔ اُن کا ایک ایک دلنشین منفرد ترنم تھا جو غزل کی رعنائیوں کو چار چاند لگادیا تھا۔ رئیس اختر نے بیرون ملک اور ہندوستان کے مختلف مقامات کے علاوہ تلنگانہ کے اضلاع میں بھی اپنا کلام سنایا۔ ضلع محبوب نگر میں بھی اُنھوں نے بیشتر مشاعروں میں شرکت کی تھی۔ خدا مرحوم کی مغفرت فرمائے۔