مناسب سطح پر سیاسی ملاقاتوں کی عدم توثیق پر اظہاربرہمی
کولکتہ ۔ 22 جون (سیاست ڈا ٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی نے چینی حکام کی طرف سے ’’مناسب سطح پر سیاسی ملاقاتوں‘‘ کی عدم توثیق پر آج اپنا دورہ چین منسوخ کردی ہیں۔ وزیرفینانس امیت مشرا نے کہاکہ ممتابنرجی آج رات چین روانہ ہونے والی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ سشماسوراج اس دورہ کی منسوخی کے بارے میں مطلع کی ہیں۔ ممتابنرجی نے فیس بک پوسٹ پر لکھا کہ ’’چین میں ہمارے سفیر کے ذریعہ اب یہ اطلاع ملی ہیکہ تبادلہ کے پروگرام کے تحت مناسب سطح پر سیاسی ملاقاتوں کی توثیق نہیں ہوسکی ہے۔ چنانچہ تبادلہ پروگرام کے تحت وفد کے ساتھ میرے دورہ چین کا مقصد ہی باقی نہیں رہا‘‘۔