ممتابنرجی وزیراعظم کے عہدہ کیلئے اپوزیشن کی انتہائی موزوں امیدوار

وفاقی محاذ کے قیام کی کوششوں میں شدت، ترنمول کانگریس کا آئندہ ہفتہ دورہ دہلی
نئی دہلی۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ 2018-19 ء فکروفاق کا سال ہے اور تجویز پیش کی کہ علاقائی جماعتوں کو مرکز میں کلیدی رول ادا کرنا ہوگا اور اس ضمن میں سینئر ترین قائدین میں شامل ممتابنرجی کو لیڈر کے طور پر پیش کیا جانا چاہئے۔ او برائن نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے عہدہ کے لیے ایک اہم ترین امیدوار کی حیثیت سے ممتابنرجی کا ابھرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ان کے اس تبصرہ سے ایک دن قبل یہ اطلاعات منظر عام پر آئی تھیں کہ اپوزیشن سے آئندہ وزیراعظم کی حیثیت سے کانگریس کسی غیر آر ایس ایس امیدوار کو قبول کرسکتا ہے۔ او، برائین نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ 2018-19ء ہے، یہ وفاق کے بارے میں سونچنے کا سال ہے۔‘‘ لیکن ان امور پر ہم متعاقب فیصلہ کریں گے۔ فی الحال حقیقت یہ ہے کہ ہر کوئی بی جے پی کو ہٹانے اور ایک عوام پر مرکوز حکومت منتخب کرنے پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔ چنانچہ اس سینئر ترین لیڈر ممتا بنرجی ہی ہیں۔‘‘ ٹی ایم سی کے رکن راجیہ سبھا نے دعوی کیا کہ بنرجی اپنی 40 سالہ سیاسی جدوجہد کے سبب نہ صرف مغربی سربراہ بنگال بلکہ سارے ملک کے عوام کی متفقہ و مقبول عام رہنما ہیں جو قومی پارلیمنٹ کی رکن اور ریاست کی چیف منسٹر منتخب ہوچکی ہیں۔ اوبرائن نے کہا کہ کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے اگرچہ ممتابنرجی کو وزیراعظم کی امیدوار کی حیثیت سے پیش کرنے کے بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں کہا ہے، اس جلیل القدر عہدہ کے لیے ان (ممتا) کا ابھرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ٹی ایم سی لیڈر نے کہا کہ ’’متحدہ اپوزیشن‘‘ یہ پیغام پھیلانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے کہ بی جے پی ناکام ہوچکی ہے آئندہ پارلیمنٹ میں اس کی تعداد 100 تا 150 ارکان تک گھٹ جالئے گی۔ آئندہ عام انتخابات میں بی جے پی سے مقابلہ کے لیے ممتابنرجی وفاقی جماعتوں پر مبنی وفاقی محاذ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ لیکن اکثر اپوزیشن قائدین و زیادہ پرامید نہیں ہیں۔ ممتابنرجی تین روزہ دورہ پر 31 جولائی کو نئی دہلی پہنچ رہی ہیں۔ جہاں وہ اپوزیشن قائدین کو کولکتہ میں جنوری کے دوران منعقد شدنی وفاقی محاذ کی ریالی میں شرکت کی دعوت دیں گی۔ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ کے موقع پر بھی نئی دہلی میں مختلف سیاسی جماعتوں کی قائدین سے بات چیت کی تھی۔
کسی قانون کو وزیراعظم کی امیدوار کی حیثیت سے پیش کرنے کی اپوزیشن کیمپوں میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اور اس ضمن میں بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی اور ترنمول کانگریس سربراہ ممتابنرجی کے نام گشت کررہے ہیں۔